
اسلام آباد(آئی پی ایس)میدان سج گیا ،وزیراعظم عمران خان نے تیاریاں پکڑ لیں]وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔یہ بات تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے اللہ کے بعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشا اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی، جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔





