
اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو قائل کرلیا ہے تاہم ووٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ملاقات کی جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں میں عالیہ حمزہ اور سائرہ بانو بھی شامل تھیں، ملاقات میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور معاون خصوصی عامر ڈوگر بھی موجودارکان پارلیمان کا وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرئی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے،ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا،عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم سے دوستی پہلے سے تھی ختم نہیں ہوئی۔قبل ازیں عامر لیا قت نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جتنی رنڈیاں ہیں ان کے بچے سن لیں، ملاقات کے بعد گالیاں مت دینا،میں عامرلیاقت حسین افواج پاکستان کے خلاف نہیں جاسکتا،اپنے ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں کر سکتا، میں نے دو ووٹ دیے، ایک عمران خان، دوسرے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے!۔





