پاکستان

بحیثیت قوم ہمیں” ایمان، اتحاداور تنظیم” کے فرمان پرعمل کرنا ہوگا ،شہبازشریف

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ )(ن)کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف کی قیام پاکستان کی پچھترویں سالگرہ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وقوم کے لئے دعا پاکستان اللہ تعالی کی رحمت اور مسلمانان برصغیر کی دعائوں کی قبولیت کا مظہر ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا وطن کے قیام کے لئے قربان ہوجانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام پیش کرتے ہیں،

آج کے دن ہم تحریک پاکستان کے شہدااور غازیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان مسلمانان برصغیر کی آرزوں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے پچھتربرس میں پاکستان جوہری ملک بنا، تعمیر وترقی کا شاندار سفر طے کیا کرچی کرچی جمع کرکے جو آشیانہ بسایا گیا تھا، وہ آج بائیس کروڑ زندہ وتابندہ اور قابل فخرپرعزم پاکستانیوں کا سربلند وطن ہے۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت قوم ہمیں بابائے قوم کے ایمان، اتحاداور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،

 

مسلمانان برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لئے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضا ہے پاکستان کی آزادی اور شہداکی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم جمہوری، معاشی اور خارجہ محاذ پر اپنا حقیقی لوہا منوائیں، اس مقصد کے حصول کے لئے عوام کی نمائندہ تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین کو مل کر ایک قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا ہوگا، مفاہمت سے مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی، سالمیت اور خودمختاری کوناقابل تسخیر بنانے کے لئے معاشی قوت، سیاسی استحکام ، انصاف اور عوام کی سماجی فلاح لازمی تقاضے ہیںہم عہد کرتے ہیں کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں قیام پاکستان کے مقاصد کو تعبیر دے کر رہیں گے، ان شااللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker