پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

راولپنڈی(آئی پی ایس)آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی امن و امان پر گفتگو سمیت دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

 

آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ایک تاریخی پیش رفت ہے جس سے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ابھرتے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے گا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعوی وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker