پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کواچانک کونسی بیماری لگ گئی؟ ڈاکٹرز نے سفر سے منع کردیا،جلسہ منسوخ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کواچانک کونسی بیماری لگ گئی؟ ڈاکٹرز نے سفر سے منع کردیا،جلسہ منسوخ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایاکہ مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق مریم نواز کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا ہے۔ ترجمان ن لیگ نے خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے جلسہ اچانک منسوخ کرنے پر معذرت کی ہے ۔ اس حوالے سے صدر ن لیگ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ جلسہ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنیوالے کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بہت جلد مریم نواز سوات کے عوام سے مخاطب ہونگی۔

 

واضح رہے کہ مریم نواز نے 24 مارچ کو حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور سے مارچ لے کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہونا ہے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق کاروان 24 مارچ کو لاہور سے روانہ ہو گا اور مختلف مقامات پر قیام کرتا ہوا 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker