پاکستان

وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور آذربائیجان دوطرفہ تجارت، سیاحتی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں آذربائیجان کے تعاون کی تعریف کی۔ وزیراعظم پاکستان نےامن اور خوشحالی کے مقصد کے حصول میں آذربائیجان کی کوششوں کوبھی سراہا۔ وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے آذربائیجان کے صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف بھی موجود رہے۔آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ 23 مارچ 2022 کو پاکستان کے قومی دن کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker