پاکستانتازہ ترین

حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کو بڑی پیشکش کردی

لاہور(آئی پی ایس)ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،حکومتی ٹیم کی ترین گروپ کو وزیراعظم سے ملاقات کی پیشکش جبکہ ناراض پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار کی تبدیلی پر ڈٹ گئے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات کے ساتھ ترین گروپ کی ملاقات میں ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا دوٹوک مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترین گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ پارٹی چھوڑ نا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ترین گروپ کے ستر ہ ارکان اسمبلی نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو وزیراعلی کے ساتھ تحفظا ت کی طویل فہرست پیش کردی ۔ ترین گروپ نے ملاقات میں حلقو ں کے مسائل ،بیور و کریسی کے رویئے ،انتقامی رویے سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کردیا۔

 

وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم یا وزیراعلی سے ملاقات کی بھی پیشکش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کرواسکتے ہیں۔حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker