
اسلام آباد(آئی پی ایس )تحریک انصاف کی ایم این اے کو پیپلزپارٹی کی جانب سے پیسوں کی آفر،رکن اسمبلی نصرت واحد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو میں رکن اسمبلی نصرت واحد نے کہا کہ مجھے پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ سے پیسوں کی آفر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سولہ کروڑ کی آفر کی گئی ، نصرت واحد نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد سپیشل سیٹ کی آفر بھی دی گئی ، لیکن حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی ،حرام کا پیسہ شکل نہیں نسل بگاڑتی ہے ۔





