پاکستان

اسپیکر کوقومی اسمبلی کااجلاس21مارچ کو بلانا ہی ہو گا، شہلا رضا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو 21 مارچ کو اجلاس بلانا ہی ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہلا رضا نے لکھا کہ جس ملک کا سربراہ اپنے ملک کے آئین کی پاسداری نہ کرے، دوسرے ممالک کے سربراہان کی نظر میں اسکی کیا عزت ہوگی۔

 

جاری کرد ٹوئٹ میں شہلا رضا لکھتی ہیں کہ اسپیکر اجلاس کے لئے کوئی بھی جگہ مقرر کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ مگر آئین کی حکم عدولی نہیں کر سکتا 21 مارچ کو تو اجلاس بلانا ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker