
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا،27مارچ کا دن تاریخی ہے ، قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا تو اس لیڈر نے اللہ تعالی کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا۔
جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اس قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ یہ قوم اپنے لیڈر کو مایوس کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی، 27 مارچ تاریخی دن ہے۔





