پاکستان

شہباز شریف کا آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق بیان بوکھلاہٹ ہے، شہباز گل

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی یا ایکسٹینشن کے بارے میں بیان ان کی سیاسی بوکھلاہٹ کو واضح کر رہا ہے، جس کا فیصلہ سال کے آخر میں ہونا ہے اس ایشو کو اپنی گندی سیاست میں استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز صاحب آپ نے کیا فیصلہ کرنا اس وقت تک تو آپ جیل میں ہوں گے، شہباز نواز ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker