پاکستان

شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم اور وزراء کو اوپن چیلنج دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 10 لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائے، میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزرا ء ارکان کو اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں لیکن وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے۔ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے۔آپ کودھمکیاں مہنگی پڑیں گی ۔عوام کی آواز کو جو روکے گا اسکو جواب ملے گا۔جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کی طرف سے نوٹس آئے ہیں نیب کو بتانا چاہتا ہوں آپکو اسکا جواب دینا پڑیگا۔ نیب کا کام تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا آلہ کار بننے والا اپنے کیے کا ذمہ دار ہو گا۔

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب کے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آ گئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر ظفر اللہ کے آنے تک ٹرائل کا عمل آگے نہ بڑھایا جائے، قانونی معاملات کا تو مجھے علم نہیں ہے۔وکیلِ صفائی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات جائز ہیں، ہمیں تو پتہ چلا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کی بھی پروموشن ہو گئی ہے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تو میں احتساب عدالت میں ہی کیس دیکھ رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker