اہم خبریںپاکستان

خواتین کو تحفظ فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے،صدر مملکت

  اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کیلئے کاروبارکرنے میں کوئی ر کاوٹ نہیں ہے،انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے مختلف قوانین بنائے گئے ہیں تاکہ عوامی مقامات پر انھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے وراثت میں حقوق کے لئے بہت مضبوط قانون موجود ہے جس کی مدد سے وہ نا صرف اپنا وراثتی حق بلکہ قبضہ شدہ جائیداد بھی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 80 فیصد سے زائد خواتین اپنے وراثتی حق سے محروم ہیں جس میں پارلیمنٹ کی خواتین بھی شامل-

ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست قوانین بناتی ہیں لیکن جس کے تحت کام کرنے کے لئے لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے اور روکا جاتا ہے جو کہ ریاستی اور اسلامی قوانین کے خلاف ورزی ہے

صدر مملکت نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی قسم کا واقعہ پیش آنے کے بعد حکومت کو اطلاع ملتی ہے اس لئے واقعے کی مکمل ذمہ داری حکومت کی نہیں ہوتی ہے بلکہ عوام اور لوگوں کا بھی کچھ فرض ہے کہ وہ اگر کچھ غلط اور برا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں تو اسے روکیں ناکہ اس کی ویڈیوز بنائیں اور اس کا الزام حکومت پر لگائیں-

انہوں نے عدالت سے بھی گزارش کی ہے کہ عدالتوں میں آنے والے معاملات کو جلد سے جلد نمٹانے کی کوشش کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انصاف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker