پاکستان

 عالمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،اپوزیشن عقل کو ہاتھ مارے،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، ہماری سرزمین اب کسی ڈرون حملے کے لیے استعمال نہیں ہوگی،دنیا میں عالمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اپوزیشن انتشار اور خلفشار پھیلا رہی ہے اپوزیشن عقل کو ہاتھ مارے،ہمیں عورت مارچ ہو، حجاب مارچ ہو یا علما مارچ ہو کسی پر کوئی اعتراض نہیں، خواتین بھلے احتجاج اور مارچ کریں لیکن وقت اور جگہ کے تعین کے لیے ڈی سیز کے رابطہ کرلیں۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور حملے کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سفاک حملے میں 6 ملزمان ملوث تھے اور ہم ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، ان کا نیٹ ورک اور سلیپنگ سیل ہمارے ریڈار میں ہے۔عورت مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خواتین بھلے احتجاج کریں لیکن وقت اور جگہ کے تعین کے لیے ڈی سیز کے رابطہ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عورت مارچ ہو، حجاب مارچ ہو یا علما مارچ ہو کسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پولیس نے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کو گرفتار بھی کیا ہے۔

 

لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ 23 مارچ کو کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، اور جہاں تک رہی اجلاس کی بات تو درخواست دینے کے 15 ایام بعد اجلاس طلب کیا جاتا ہے، اپوزیشن اپنے ووٹ پورے کرے۔انہوں نے کہا کہ 172 ووٹ انہوں نے جمع کرنے ہیں، اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ایمپائر غیر جانبدار ہیں، شکر ہے اللہ کا کہ آپ کو ساڑھے 3 سال بعد یہ خیال آیا کہ ایمپائر غیرجانبدار ہے، جب آپ ہاریں گے تو آپ کہیں گے کہ تھرڈ ایمپائر نے ہرادیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker