پاکستان

پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذیر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک امریکا مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل زاہدمحمود اور امریکی سفیرانجیلا ایگلر نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو ہوا، مشقوں کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔

ایئرمارشل زاہد محمود نے مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے مابین قابلِ رشک دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ائرمارشل زاہد محمود نے بتایا کہ یہ مشقیں تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ کا باعث ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker