کھیل

چین، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے 70 فیصد ایتھلیٹس پہنچ گئے

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اولمپک ڈیپارٹمنٹ کے  ڈائریکٹر پیئر ڈوکرے نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 70 فیصد ایتھلیٹس بیجنگ پہنچ چکے ہیں اور مختلف مقامات پر ٹریننگ کر رہے ہیں، اور سب کچھ بہت آسانی سے چل رہا ہے۔ اس وقت بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور ہر چیز کا مقصد کھلاڑیوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق ڈوکری ایک ماہ سے بیجنگ میں کام کر رہے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ تعاون بہت خوشگوار ہے اور وہ اس پیش رفت سے بہت مطمئن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker