پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔بدھ کو کراچی میں پی سی بی کے ایگزیکٹیو افسر فیصل حسنین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں اور ہم نے کرکٹ کی بہتری کی بات کی ہے اور عمل بھی کریں گے۔ کرکٹ میں تاثر ہے کہ کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے تاہم کوچز کی ضرورت ہوتی ہے اس بات سے انکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین سیزن آنے والا ہے جو خوشی کا باعث ہے۔ 100 بچوں کو تربیت دیں اور ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے جبکہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔ اسکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے۔ سوال کے لیے لیڈر کے پاس جانا چاہیے کوچ کے پاس نہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ کوشش ہے ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ کرسکیں۔ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ چل رہا ہے اور 15 دن میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے اب ہمارا آغاز اچھا ہے مگر بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل ورلڈ پراپرٹی دینی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تماشائیوں کے لیے بھی فینز کلب کا الگ شعبہ بنا رہے ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ جب تک آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرا نہیں دیتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کے بقول ہمارے ہاں یہ جو تصور بنا ہوا کہ کوچز ٹیم کا مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایسا فٹ بال یا ہاکی میں تو ہو سکتا ہے لیکن کرکٹ میں نہیں۔
Related Articles
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 نے یو اے ای کرکٹرز کے لیے نئی راہیں کھول دیں: محمد روہید
بدھ, 22 جولائی, 2026
اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی راہ ہموار، 8.9 ارب روپے کی کامیاب بولی
منگل, 21 جولائی, 2026
فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
جمعرات, 16 جولائی, 2026


