بین الاقوامی

چین اور روس کی مشترکہ فلم "بلیک سلک ” کی تعارفی تقریب شین زین میں منعقد

بیجنگ : چین اور روس کی مشترکہ فلم "بلیک سلک ” کی تعارفی تقریب شین زین کے پنگ آن انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور روسی وزیر ثقافت اولگا لیوبیمووا نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کی رہنمائی میں چین اور روس کے درمیان فلم کے شعبے میں تبادلے اور تعاون مسلسل گہرے اور عملی ہو رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں فریقین نے فلمی منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت فلمی اسکرپٹ کی تیاری، فلم بندی و پروڈکشن، تقسیم اور نمائش سمیت دیگر شعبوں میں مزید گہرے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فلم کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا تعاون دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور روایتی دوستی کو مزید فروغ دے گا، تہذیبوں کے باہمی استفادے کو آگے بڑھائے گا اور نئے عہد میں چین اور روس کے جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کی مزید ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker