
بیجنگ :یکم نومبر کو ، خزاں میں مازو پر سالانہ حاضری اور 28ویں میزو مازو ثقافتی و سیاحتی فیسٹیول کی شاندار تقریبات صوبہ فو جیان کے پوتیان میزو جزیرے میں منعقد ہوئیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے عالمی چینی زبان کے پروگرام مرکز نے تقریب کی مکمل براہِ راست نشریات اور رپورٹنگ مکمل کی، جسے سی سی ٹی وی 4 اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا گیا۔
مازو ثقافت آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رابطے اور چین و دیگر ممالک کے درمیان تہذیبوں کے باہمی تبادلے کو فروغ دینے والی اہم روحانی کڑی ہے، جس کی گہری جڑیں 50 سے زائد ممالک اور خطوں میں موجود ہیں۔اس خصوصی رپورٹ میں مازو ثقافت سے جڑی رسومات کی ہزار سالہ روایت کو اجاگر کیا گیا اور ثقافتی روایات کے عصری مفہوم کی وضاحت کی گئی۔ چین اور بیرون ملک متعدد میڈیا اداروں نے چائنا میڈیا گروپ کی براہِ راست نشریات کی ویڈیو فوٹیج اور خبروں کے مواد کو استعمال کیا۔





