
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے اعلان کیا ہے کہ نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر 2026 تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔





