بین الاقوامی

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی ننانوے ویں سالگرہ کی مناسبت سے متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں کی جانب سے استقبالیے کا اہتمام

بیجنگ: یکم اگست کو چینی پیپلز لیبریشن آرمی ڈے کے موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن اور متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی ننانوے ویں سالگرہ کی مناسبت سے استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔
مقامی وقت کے مطابق 30 جولائی کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں ایک استقبالیہ دیا ۔ استقبالیہ میں شریک مہمانوں نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی ننانوے ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل آتل کھرے نے کہا کہ جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، وہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پختہ عزم ہے۔ اس کے علاوہ، کیوبا، سربیا، فرانس، آسٹریا، نیڈرلینڈ، سلواکیہ، جرمنی، پولینڈ، اردن، سعودی عرب، بحرین، مشرقی تیمور، فلپائن، جنوبی افریقہ، الجزائر، تنزانیہ، سینیگال، انگولا، زیمبیا، پیرو اور کولمبیا سمیت متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں نے حال ہی میں اس حوالے سے استقبالیوں کا اہتمام کیا۔ تقربیات میں شریک مہمانوں نے عالمی امن کے تحفظ کے لیے چینی افواج کی خدمات کو سراہا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker