
روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک سے معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مسلح تصادم کا خاتمہ کریں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان متنازع امور کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
واضح رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والے 4 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطا بق افغان طالبان رجیم نے 30 جون کو بلوچستان کی سرحد پر 4 ڈرونز بھیجے، پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کی اور مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔





