تجارت

حکومت پراپرٹی شعبے پر ٹیکس شرح کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے بات کرے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں لاکھوں افراد کو روزگار اور گھر جیسی بنیادی ضروری دینے والا رئیل اسٹیٹ سیکٹر جمود کا شکار ہے، بھاری ٹیکس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر شدید متاثر ہو چکا جبکہ اس سے وابستہ دیگر صنعتیں بھی گراوٹ کا شکار ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکسوں کی بلند شرح کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 15 فیصد گری ہے،
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ،حکومت کو نئی پالیسی سامنے لانا ہو گی،
اسی کاروباری جمود کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پراپرٹی شعبے پر ٹیکس شرح کم کرنے کے لیے آئندہ جائزے میں آئی ایم ایف سے ساتھ بات چیت کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker