تازہ ترینصحت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم،ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد

اسلام آباد(آئی پی ایس) کورونا وبا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا۔ ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔

 

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن تھا۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لییدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker