تازہ ترین

پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے

کراچی(آئی پی ایس)پی ایس 80 خیرپور سے الیکشن جیتنے والے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق2024 کے عام انتخابات میں پی ایس 80 خیرپور کی نشست اپنے نام کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔
پیپلز پارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِعلاج تھے۔ آج صبح وہ آغا خان اسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔
عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات میں 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالعزیز جونیجو پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں کھڑے تھے۔پیپلز پارٹی رہنما 2013 اور 2018 میں بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker