تازہ ترین

این اے 122سے سردار لطیف کھوسہ کی جیت پر خواجہ سعد رفیق کا ردِ عمل

لاہور(آئی پی ایس)لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی۔
این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
خواجہ سعد رفیق نے شکست تسلیم کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کو جیت پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر ِ تسلیم خم ،اللہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحدہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے ۔آمین

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker