علاقائی

معروف ایپ دل کا رشتہ کے رجسٹرد میچ میکرز نے بھولی بھالی عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

اسلام آ باد (نیوزڈیسک) پاکستان میں رشتہ کی معروف ایپ دل کا رشتہ کے رجسٹرد میچ میکرز نے بھولی بھالی عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ،دل کا رشتہ ایپ پر رجسٹرد میچ میکرز ایڈوانس فیس لیکر عوام سے رابطہ کرنا بند کر دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت رشتہ کی معروف ایپ دل کا رشتہ میچ پر میکرز کی بھرمار ہے ،یہ ایپ عوام کیلئے کم اور صرف ر میچ میکر کیلئے بنائی گئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ یہ سب میچ میکرز دل کا رشتہ ایپ پر رجسٹرڈ ہیں جس کی وجہ سے عوام ان پر عتماد کرتے ہیں لیکن ان رجسٹرد میچ میکرز نے بھولی بھالی عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ،پہلے رشتہ دیکھانے کے لیے ایڈوانس فیس کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں اور پھر انہیں کوئی جواب نہیں دیا جاتا ،اگر کسی کی طرف سے دبارہ میسج یا کال کی جائے تو ان سے اور پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔ان میں زیادہ تر کیسز رضوانہ خان نامی میچ میکر کی طرف سے سامنے ہیں جو دل کا رشتہ ایپ پر رجسٹرڈ ہے ۔ یہ خاتون لوگوں سے پیسے لیکر دوبارہ ان سے رابطہ منقطح کر دیتی ہے ۔ جس کیخلاف متعدد بار دل کا رشتہ ایپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس ایپ کا نمبر مصور رہتا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker