تجارت

سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟

اسلام آباد(آئی پی ایس)رواں مالی سال کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پہلے 10ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.39 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 میں صنعتی پیداوار 21اعشاریہ 7فیصد گرگئی، چینی کی پیداوار میں 10ماہ میں 15.43فیصد کی کمی ہوئی۔سوتی دھاگے کی پیداوارمیں 20.53فیصد کی کمی ہوئی، کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 11.38فیصد کی کمی ہوئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.24فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کھاد کی پیداوار میں 8.80فیصد کی کمی ہوئی، گاڑیوں کی پیداوار میں 45.58فیصد کمی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں 13.84فیصد کی کمی ہوئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker