تجارت

پاک ایران کا ذرائع آمدورفت کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان اور ایران کے درمیان ریل، سڑک، ہوائی اور سمندری ذرائع آمدورفت، عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے اورآئی ایس ڈی بی کے منصوبوں میں ایرانی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق ہوا ہے، تعاون کا مقصد ایرانی کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایران نے پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے منصوبوں میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق سے ہونیوالی ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پر ایرانی نائب وزیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون میں ایران کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، توانائی کے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے اپنے منصوبوں کا اشتراک کیا، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئےحکومت کے عزم کا اعتراف کیا،انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ چینل کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker