
پاکستان ورکرزفیڈریشن میں جمہوریت کو فروغ ملا ہے۔ چوہدری عبدالرحمان آسی
اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے قائد چوہدری محمد یٰسین پاکستان ورکرزفیڈریشن کے دوسری مرتبہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے انتخابات برائے سال 2023-2025مکمل ہو گئے،انتخابات میں چوہدری محمد یٰسین مرکزی جنرل سیکرٹری،چوہدری عبدالرحمان آسی چیئرمین،محمد عمر سلیمی نائب صدر،خادم کھوسوڈپٹی جنرل سیکرٹری،چوہدری محمد اشرف نائب صدر،اسد محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرزفیڈریشن چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور کی خدمت میرا مشن ہے اور میں یہ مشن جاری رکھوں گا،فیڈریشن میں جمہوریت کو فروغ دینا اور آئینی و جمہوری الیکشن کرانا میرے فرائض منصبی میں شامل تھا گواس میں بہت رکاوٹیں آئیں لیکن الحمد للہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے،میں ریجنل لیڈر شپ اور ملحقہ ٹریڈ یونینز کا شکریہ اداکرتاہوں کہ انھوں نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور انشاء اللہ میں تمام نومنتخب ہونے والے تمام عہدیداران کے ساتھ مل کر مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پہلے سے بڑھ کر مکمل نیک نیتی اور محنت سے جدوجہد کروں گا اور مزدوروں کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت دیگرفورم پر مخالفین کے پروپگنڈے کی بھرپور مذمت کرتاہوں،نمائندوں کاچناؤ صرف حقیقی نمائندے اور ٹریڈ یونینز کرتی ہیں،انھوں نے ملکی اور غیر ملکی متعلقہ اداروں کو یقین دلایا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن جس طرح پہلے مزدوروں کے حقوق کے لیے آپ کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم مل کر مزدوروں کے مسائل حل کریں گے اور سوشل ڈائیلاگ کو فروغ دیا جائے اس حوالے سے ہم اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،آخر میں انھوں نے تمام نومنتخب ریجنل اور مرکزی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔