علاقائی

نوشہرو فیروز: ڈیجیٹل مردم شماری کی تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم

نوشہرو فیروز:ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز شاہزیب شیخ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کیمٹی ہال میں ہوئی جہاں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی درست مردم شماری کریں، ہماری آئندہ کی پلاننگ کا دارو مدار مردم شماری پر ہے

، سرکار نے اس ڈیجیٹل مردم شماری پر کثیر رقم خرچ کی ہے آپ لوگوں کی جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا ہے اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ پوری محنت اور ایمانداری سے کام کریں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینسز آفیسر عابد حسین ڈہراج نے بتایا کہ یکم مارچ سے 31 مارچ تک ساتوین ڈیجٹل مردم شماری ہوگی جس کے لئے تمام شرکا کی تربیت کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے

، شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کرنے والے عملے سے تعاون کریں اور اپنے خاندان کے بارے میں درست اعداد و شمار ٹیموں کو فراہم کریں تاکہ آئندہ وقتوں میں اس مردم شماری بھی بھرپور فائدہ حاصل کیا جاسکے، تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ میں ٹیلیٹ تقسیم کئے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker