اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کا عمران خان اور طالبان کے درمیان رابطوں بارے بڑا انکشاف

ڈیوس(آئی پی ایس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتی تو وہ وزیراعظم بنیں گے،

 

مخلوط حکومت بنانے کی کوشش بھی کریں گے،پاکستان کی نئی قیادت، سیاسی اور عسکری، دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گی جو ملکی قوانین اور آئین کا احترام نہیں کرتیں،

 

پچھلی حکومت نے پاکستانی طالبان کو خوش کرنے کی پالیسی اپنائی،عمران خان نے قیدیوں کو رہا کیااور بات چیت میں بھی مصروف رہے ۔امریکی اخبار کو انٹرویو کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت، سیاسی اور عسکری، دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گی جو ملکی قوانین اور آئین کا احترام نہیں کرتیں۔

 

وزیر خارجہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے پاکستانی طالبان کو خوش کرنے کی پالیسی اپنائی، سابق وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف قیدیوں کو رہا کیا جو پاکستان کی تحویل میں تھے بلکہ ان کے ساتھ بات چیت میں بھی مصروف تھے۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں گے جو ہمارے لیے باعث تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں کو دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی فریق اپنے طور پر اس لعنت کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی جیتی تو وہ وزیراعظم بنیں گے اورمخلوط حکومت بنانے کی کوشش بھی کریں گے۔

 

اس سے قبل ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں خارجہ تعلقات پر سیمینار کے دوران سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہمیں عالمی برادری کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تنازعات اور دیگر چیلنجز کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں کے معمول کے کام کی طرف واپس آنا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کو خطرے میں ڈالنے والے موجودہ تنازعات اگر اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت عالمی ادارے موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق کام کرتے تو خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker