
تر بیلا غازی۔(توحید خان )صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر غازی نے آٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئے غازی بازار میں آٹا سپلائی کرنے والوں کا معائنہ کیا،کسی دکاندار نے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، آٹے کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے آج غازی بازار میں اچانک چھاپہ مار کرآٹا سپلائی کرنے والے سرحد جنرل سٹور،کنڈی جنرل اسٹور، جہانگیر اسٹور،حاجی شیر احمد جنرل سٹور،رب نواز اسٹور کا معائنہ کیا،معائنہ کے دوران اے سی غازی نے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے کہاکہ آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے، دکانوں پر وافر مقدار میں آٹا موجود ہے، اگر کسی دوکاندار نے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، دکانوں کے مالکان/آٹا فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ سرکاری آٹا حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کریں، سپلائرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ خریداروں کی تفصیل اے سی آفس میں جمع کروایں،اس موقع پر مزید کارروائی کے لیے سپلائرز کے مسائل بھی نوٹ کیے گئے،اے سی غازی کا کہناتھا کہ کانداروں کی کڑی نگرانی کریں گے اور آٹے کی فروختگی کا ریکارڈ مین ٹین رکھا جائیگا اور اگر کسی دکاندار نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی، تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئےگی۔





