علاقائی

ہری پور کے ساتھ ایک خاص رشتہ ،ترقی کیلئے تعاون کریں گے،گورنر

تربیلا غازی:گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ہری پور کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے، ا س لئے اس کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مسلم۔لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سابق وزیراعلی کے پی کے سینیٹر صاحبزادہ پیر صابر شاہ ،پاکستان میں تعینات قونصلر جنرل ساتھ افریقہ، مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ جس طرح بابر نواز خان کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے اسی طرح ہری پور اور اس کی عوام کے ساتھ بھی ایک خاص رشتہ ہے، اس لئے ضلع ہری پور کی خدمت کا کوئی موقع نہیں گنوائیں گے، سینیٹر صاحبزادہ پیر صابر شاہ نے حاجی غلام علی کو بطور گورنر تعیناتی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب کے ساتھ قلبی تعلق ہے اس لئے ضروری سمجھا کہ بھائی کے استقبال کے لئے حاضر ہو جاں ،گورنر کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہری پور کو پذیرائی بخشی، امید ہے کہ گورنر کے پی کے اپنی سیاسی بصیرت اور عملی تجربے کی روشنی میں صوبہ کی تعمیر و ترقی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں گے اور صوبائی سیاست میں فعال کردار ادا کریں گے ، تقریب کے اختتام پر بابر نواز خان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker