اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈی آئی خان:دہشت گردوں کا نکواڑہ چوکی پر راکٹوں اورجدید ہتھیاروں سے حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس)کلاچی پولیس اسٹیشن کی ٹکواڑہ چوکی پر دہشت گردوں کا رات کے اندھیرے میں حملہ ،17/18 راکٹ داغے اور چوکی پر شدید فائرنگ کی جبکہ پولیس کی جانب سے بھی دہشت گردوں پر بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اپنے سکواڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ کر دہشتگروں کو منہ توڑ جواب دیا۔ دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ڈی پی او محمد شعیب خان نے بروقت پہنچ کر چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کیا اور 4 زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا۔

 

ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان اس وقت خود موقع پر موجود پولیس دستوں کی قیادت کر رہے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ بیس دھشتگردوں نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے ساتھ ار پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔

 

ڈھائی گھنٹے جاری رھنے والے حملے میں پولیس جوانوں کی بھرپور کارروائی سے دھشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس جوان زخمی ہوئے جن کو خود ڈی پی او ڈیرہ نے ریسکیو کیا اورہسپتال منتقل کیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں دہشتگردوں نے یہ سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا ۔

 

دہشت گرد پولیس بلڈنگ پر قبضہ کرکے بڑی تباہی مچانا چاہتے تھے۔مگر سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او کی حکمت عملی نے انکے عزائم ناکام بنا دیئے۔ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ کلاچی سمیت پورے ضلع کی سیکورٹی بڑھا دی ہے، پولیس کسی صورت دہشتگردوں کے عزائم کامیاب نھی ھونے دیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker