اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما شیر خان جاں بحق

کراچی(آئی پی ایس)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی رہنما شیر خان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 4 قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ مقتول کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کا تعلق اے این پی سے ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، واقعہ سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker