اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کا خدشہ :وفاق میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت،چیک پوسٹیں قائم

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی کے اقدامات کو مزید بڑھا دیا گیا ،وفاق میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کردی گئیں ،ریڈزون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جانے لگی ۔

پولیس حکام کے مطابق میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہری شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں ،گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری نمبر پلیٹ استعمال کریں،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

پولیس حکام کے مطابق کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں،جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا،شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker