علاقائی

ن لیگ یو سی 93کے زیر اہتمام بانی پاکستان اورنواز شریف کی سالگرہ کی تقریب

مسلم لیگ ن یو سی 93 کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح، قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے یو سی 93کے مرکزی الیکشن آفس شاہ اللہ دتہ میں کیک کٹنگ کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یو سی 93 سے آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے پورے پینل سید ذیشان علی نقوی سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد و امیدوار برائے چیرمین،امیدواران برائے کونسلرز سید فقیرشاہ، صابرحسین، سخاوت ملک،اسلام ملک، ملک عامر،ملک رفاقت، کسان کونسلر ملک مہربان، سالار ارشد راجہ امیدوار برائے یوتھ کونسلر کے علاؤہ سید زکی حیدر شاہ سابق چیرمین یو سی شاہ اللہ دتہ، سید لیاقت شاہ، مجاہد شاہ، ناظم شاہ، احسن شاہ، ہاشم شاہ، تیمور نقوی، نیاز علی،ممتاز یونس جنجوعہ، خنان ملک، شیر احمد، ملک کبیر کے علاؤہ کارکنان و سپوٹرز مسلم لیگ ن نے شرکت کی اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح، قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کا کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان محفل سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت مسلمانان ہند کو علیحدہ وطن حاصل ہوا آج جس کی فضاؤں میں ہم آذادی سے سانس لے رہے ہیں بانی پاکستان نے پاکستان کا قیام نہ صرف مسلمانوں کیلئے عمل میں لایا تھا بلکہ اس سرزمین پر بسنے والی تمام غیر مسلم اکائیوں کے بھی مذہبی، سماجی و معاشرتی حقوق کے تحفظ کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا تھا یہی وجہ ہے آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح رح کی سالگرہ کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر کرسمس کی خوشیاں بھی منا رہے ہیں ہمیں فخر ہے کہ قیام پاکستان کی فکری اساس کی ضامن اس وقت بھی مسلم لیگ تھی اور آج بھی ہم بقائے پاکستان کی علمبردار جماعت مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح کی سالگرہ کے ساتھ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker