اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں حکومتی معاشی ٹیم شہباز شریف کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ،گورنراسٹیٹ بینک،ایف بی آرحکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی اور دیگر امور پر آگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدرپربریفنگ دے گی اور وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker