تجارت

وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارتخانوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزارت خزانہ نے دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتخانوں کے لئے فنڈز جاری کردیے۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے سفارتی عملے کی تنخواہوں اور سفارت خانوں کے اخراجات کے لیے ساڑھے 14 ارب روپے جاری کیے گئے۔ وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔فنڈز رکنے کی وجہ سے سفارتی عملے کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ وزارت خزانہ نے سفارتخانوں کے لئے فنڈز آئندہ 3 ماہ کے لئے جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker