
کراچی (آئی پی ایس )اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 233.80 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج اضافے کے بعد مندی کا رجحان شروع ہو گیاہے ۔ شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 41 ہزار 698 پوائنٹس پر تھا
جس میں کچھ ہی دیر میں بہتری ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 784 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری کا سفر یوں ہی رواں دواں نہ رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اب تک 100 انڈیکس میں 38پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مارکیٹ 41 ہزار 660 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔