اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں ادارے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسزکسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔

عدالت کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم سے کیسزیکجا کرنے کی عدالتی نظائربھی پیش کیں۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پرعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 دن تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker