اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا دھرنا ،این او سی سے متعلق درخواست منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظورکرلی اور سماعت18 نومبر تک موخر کردی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker