علاقائی

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خواجہ محمد فاروق انتقال کر گئے

راولاکوٹ-جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سردار خالد ابراہیم خان کے قریبی ساتھی خواجہ محمد فاروق انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج دہمنی بیگالہ میں ادا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کی نامور سیاسی شخصیت خواجہ محمد فاروق کا انتقال سی ایم ایچ راولاکوٹ میں ہوا۔ مرحوم جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سردار خالد ابراہیم مرحوم کے قریبی ساتھی تھے۔ انہوں نے طویل تک وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف سفارت خانوں میں خدمات انجام دیں۔ راولاکوٹ کچہری میں کاروبار کیساتھ ساتھ سیاست میں بھی حصہ لیتے رہے۔ سردار خالد ابراہیم خان کی شخصیت اور کردار سے شدید متاثر تھے۔ اپنی جماعت کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker