نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارت کے معروف اداکار سلمان خان پر قاتلانہ حملے ہوا لیکن کوشش ناکام ہو گئی، کس لے بعد 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے علاوہ بقیہ دو ملزمان میں سے ایک روپوش جبکہ دوسرا جیل میں ہے،جو کہ دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس اور جگو بھگونپوریہ کی طرف سے 3 اجرتی قاتلوں کو سلمان خان کو ختم کرنے کا ٹاسک ملا تھا، جس میں گرفتار نوجوان سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری بھی لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی جبکہ گینگسٹر نے سلمان خان کو مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔