
دو روزہ اکیسویں کینیڈا-ای یو سمٹ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں فریقوں نے "مستقبل کا اتحاد” کے نام سے ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا۔ میڈیا کی جانب سے اس اتحاد میں امریکہ کو شمولیت کی دعوت کے سوال کے جواب میں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے براہ راست جواب نہیں دیا، لیکن کہا کہ یہ اتحاد کسی دوسرے فریق کے خلاف نہیں ہے ۔
جرمن ذرائع کے مطابق، کارنی نے 30 تاریخ کو ایک تقریر میں کہا کہ کینیڈا اور یورپی یونین ایک "مستقبل کا اتحاد” قائم کر رہے ہیں اور کینیڈا یورپی یونین کا پہلا ” ایسوسی ایٹ رکن” بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ دونوں فریق اپنی شراکت کو مزید گہرا کرنے کی پوری کوشش کریں گے، جس سے بے مثال استحکام اور مواقعوں کی توقع ہے۔ 30 تاریخ کو کینیڈا اور یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق، "مستقبل کے اتحاد” میں تجارت اور نگرانی کا تعاون، ڈیجیٹل، تحقیق اور مواصلاتی ٹیکنالوجی، اہم خام مال اور توانائی، مالیاتی خدمات اورمارکیٹ، سیکورٹی اور ہنگامی تیاریوں اور افرادی و ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔





