بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ہیلووین ڈے پر فرانس اور جرمنی میں احتجاج کا خدشہ، 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات

فرانس میں ہیلووین ڈے پر احتجاجی مظاہروں کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

دارالحکومت پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں، ایمبولینسز اور واٹر کینن بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔

حکام کےمطابق گزشتہ ہفتے فرانس میں ہونے والے مظاہروں میں 4 لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، جس کے بعد نئے احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی ہیلووین ڈے پر جنریشن زی کے احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،جس کے باعث مختلف شہروں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker