تجارت

روپے نے ڈالر کوآج پھر پچھاڑ دیا

کراچی(آئی پی ایس)امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 74 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41473 پر آ گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker