تجارت

ڈالر کا زوال جاری ،روپے کی قدر بڑھ گئی

 

کراچی(آئی پی ایس)امریکی ڈالر کا اپنی قدر کھونے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج صبح کاروباری دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر ایک روپے79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 13 روپے 71 پیسے کمی ہو چکی ہے، 22 ستمبر کو ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1700 ارب روپے کمی آ گئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہو کر 229 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 322 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41534 پر آ گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker