لاہور (آئی پی ایس)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،
عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، انکا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی
۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، اللہ تعالیٰ نے جب بھی وزارت اعلیٰ کامنصب دیا، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا ہے، ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے واضح کیا کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔